وفاقی حکومت کے جاری کردہ نئے اعدادو شمار کے مطابق یکم ستمبر سے ملک بھر سے 2ہزار 89 میٹرک ٹن چینی، 198میٹرک ٹن آٹا اور ایک ہزار 948 میٹرک ٹن کھاد پکڑی گئی اس کے علاوہ ایک ملین لیٹر ایرانی تیل کو بھی قبضے میں لیا گیا، کراچی سے 0.010 ملین لیٹر اور کوئٹہ سے 0.208 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیا گیا نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ ادارے کی جانب سے یہ کارروائیاں پشاور، کراچی ،کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں اس حوالے سے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے عہدیداران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف اقدامات کو سراہتے ہیں۔