آج سے عدالت میں پیش ہونے سے قبل وکلا کا گاؤن پہننا لازمی قرار

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کے خلاف 2018 سے زیر سماعت توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کا وکلا سے مکالمہ ہوا جب بغیر گاؤن پہنے سینئر وکیل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے کہا معذرت کے ساتھ کیا آپ لوگوں کو ہائیکورٹ کے احکامات کا پتا نہیں ہے، آپ دونوں سینئر وکیل ہیں، ایک تو ڈپٹی اٹارنی جنرل صاحب بھی ہیں، لیکن دونوں بغیر گاؤن کے آ گئے چیف جسٹس نے کہا 15 نومبر سے عدالت پیش ہونے پر گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، اس پر وکلا نے کہا ہم معذرت چاہتے ہیں، آئندہ گاؤن پہن کر عدالت پیش ہوں گے چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ خود بھی گاؤن پہنیں اور دیگر وکلا کو بھی بتائیں جنھوں نے وہ نوٹیفکیشن نہیں دیکھا۔