لاہور میں اسموگ کی شدت میں اضافہ، آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرا نمبر

تفصیلات کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج پھر دوسرے نمبر پر ہے،گزشتہ روز بارش کے بعد اسموگ میں کمی ہوئی تھی تاہم لاہور کی فضائی معیار آج انتہائی خراب ہے ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح لاہور کی فضا خطرناک حد تک مضرِ صحت تھی جس کی فضائی آلودگی 381 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے،کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچوین نمبر پر ہے جس کی فضائی آلودگی آج 182 پرٹیکولیٹ ریکارڈ کی گئی ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر بغداد تیسرے اور کول کاتہ چوتھے نمبر پر ہے۔