نگران حکومت کا رجسٹرڈ افغان مہاجرین سے متعلق اہم فیصلہ

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ کی مدت کو 6 ماہ تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دے دی ذرائع کا بتانا ہے کہ پی او آر میں توسیع کا اطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین انکے اہل خانہ پر ہوگا، وزارت خارجہ اور داخلہ نے پی اوآر کی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے 31 دسمبر 2023 کیلئے ہوگا، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت 30 جون 2023 کو ختم ہوگئی تھی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے واضح رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا مختلف طریقوں سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک لاکھوں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔