لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہورسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اوراسموگ نے ڈیرے ڈال لیے، شدید دھند کےباعث موٹروے ایم ٹو کوٹ مومن سے فاروق آباد تک اورایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کرنا پڑی لاہورمیں فضائی آلودگی برقرار ہے تاہم فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد ائیرکوالٹی انڈیکس 400 سے نیچےآگیا ، شہر کا مجوعی ائیرکوالٹی انڈیکس 313 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا فضائی آلودگی کی شرح میں کمی کے بعد لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے ، ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش کے بعد لاہور میں اسموگ ختم ہونے کا امکان ہے۔