پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے سکھر پرواز سولہ دن اور اسلام آباد سکھر پروازیں چودہ روز بعد بحال ہوئیں پی آئی اے انتطامیہ کے مطابق ادارے میں مالی بحران اورایندھن کی فراہمی روکےجانےپرگزشتہ تین ہفتے میں آٹھ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں یاد رہے وزارت مذہبی امور نے پی آئی اے کو 50 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے تھے اور پی آئی اے کو 550 ملین روپے مل گئے تھے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے 50 کروڑ روپے ایندھن کی مد میں پی ایس او کو اداکر دیئے ہیں ، پی ایس او کو ادائیگی کے بعد فلائٹ آپریشن کل سے 100 فیصد بحال ہوجائے گا۔