فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فوادچوہدری کو سول جج محمد عباس کی عدالت میں پیش کیا فواد چوہدری نے عدالت میں کہا کہ جو حالات ہیں، اگر عدالت مجھے اس ایف آئی آر کو خارج کر دے تو بھی کسی اور ایف آئی آر میں گرفتار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میری میڈیکل چیک اپ کرایا جائے، حراست کے دوران مجھے بیگم بچوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جو حالات چل رہے ہیں، باہر آنا ٹھیک نہیں ہے پراسیکیوٹر کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی گئی، مقدمے کے متن کے مطابق جب فواد چوہدری وزیر تھے اس وقت لین دین میں دھوکا دیا گیا وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری کے خلاف 50 لاکھ روپے کے پلاٹ کی لین دین کا معاملہ ہے، ایف آئی آر کے مطابق معاملہ 2021 کا ہے اب جا کر عمل درآمد کرایا گیا فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت سے ایف آئی آر خارج کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے ایف آئی آر خارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔