کانگو وائرس سے متاثرہ ، ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ انتقال کر گیا

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر آغا خان اسپتال کراچی میں زیرعلاج تھے وزارت قومی صحت نے ڈاکٹر شکر اللہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، متاثرہ ڈاکٹر کو کراچی منتقل کیا جارہا تھا، کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 16 ہوگئی ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت کانگو سے متاثرہ 8 ڈاکٹروں کو کراچی بھیجا گیا، کراچی بھیجے جانیوالے ایمبولینسز کے قافلے کو 3 گھنٹے تک وندر میں روکا گیا ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت صحت کی سہولتوں کے حوالے سے کوئی تعاون نہیں کررہی۔