تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے دوٹوک موقف اپنایا کہ ایف بی آر ریونیو اہداف میں ٹیکس شارٹ فال نہیں کرے گا ذرائع کا کہنا تھا کہ زیرالتوا ٹیکس کیسز میں پیشرفت پر بھی ایف بی آر سے پیر کو رپورٹ طلب کر لی گئی، ٹیکس نیٹ میں شامل 10 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کی تفصیلات آئی ایم ایف سےشیئرکی گئی، ایف بی آرکس سیکٹر سے کتنا ٹیکس وصول کر رہا تفصیلات دی جائیں 4.9 ملین ٹیکس دہندگان کو 10 ملین تک بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے تعاون سے ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے پر مشاورت ہوگی آئی ایم ایف نے ریونیو محصولات میں شارٹ فال اور ٹیکس چھوٹ کیلئے کوئی گنجائش نہیں دی اور کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھا کر ریونیو محصولات کو بڑھایا جائے، جس کے بعد ایف بی آر آئی ایم ایف کے مطالبات پر رپورٹ پیر کو پیش کرے گا