سکھر :کے علاقے نیو پنڈ مائیکرو کالونی کے رہاشی ابڑو برادری کی خواتین اور معصوم بچوں نےاحتجاج کیا

سکھر :کے علاقے نیو پنڈ مائیکرو کالونی کے رہاشی ابڑو برادری کی خواتین اور معصوم بچوں نے ایک ماہ قبل پولیس کی جانب سے گرفتار کر کے لاپتہ کرنے والے طالب علم زاہد ابڑو کی بازیابی کے لیے احتجاج کیا، میڈیا سے بات کرتے ہوۓ انکا کہنا تھا کے پولیس نے ہمارے بیٹے کو بلا جواز گھر میں گھس کر گرفتار کیا ہم پولیس اسٹیشن اور ایس ایس پی آفس کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں مگر پولیس اب تک ظاہر نہیں کر رہی کے زاہد ابڑو کا قصور کیا ہے انہوں مذید کہا کے خدشہ ہے کے پولیس ہمارے بیٹے کو کوئ نقصان پہنچاۓ جس پر ہم نے نے سشن کورٹ سکھر میں درخواست بھی داخل کرایئ ہے انہؤں نے آجی سندھ و دیگر بالا حکام سے معاملے کا نوٹس لیکر زاہد ابڑو کو پولیس کی قید سے بازیاب کرایا جاۓ