کراچی: بالی ووڈ کے نامور اور ورسٹائل اداکار شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہد کپور اسٹارڈم کا روایتی دور اب ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ناظرین بہت زیادہ سمجھدار ہو چکے ہیں اور وہ سکرین پر ہر چیز کو بڑی گہرائی سے پرکھتے ہیں۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں مصنوعی طریقے سے کسی کو بھی بڑا اسٹار نہیں بنایا جا سکتا۔ ناظرین اب کہانی میں اصلیت ، کردار میں جان اور اداکاری میں سچائی تلاش کرتے ہیں جو کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کی اصل ضمانت ہوتی ہے۔
شاہد کپور نے اپنے فنی سفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مختلف اور چیلنجنگ کرداروں کا انتخاب کیا۔ ان کا ماننا ہے کہ ناظرین اب صرف چمک دمک یا ظاہری آرٹ سے متاثر نہیں ہوتے بلکہ وہ حقیقی ٹیلنٹ کو سراہتے ہیں۔
بالی ووڈ انڈسٹری کی بدلتی ہوئی حرکیات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے شائقین اور فنکاروں کے درمیان فاصلے کم کر دیے ہیں۔ اب کسی بھی اداکار کے لیے یہ ممکن نہیں رہا کہ وہ مصنوعی شخصیت کے پیچھے چھپ کر طویل عرصے تک شائقین کے دلوں پر راج کر سکے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فلم سازوں اور اداکاروں کو اب روایتی ہتھکنڈوں سے ہٹ کر سوچنا ہوگا۔ ناظرین کا معیار بلند ہو چکا ہے اور وہ سنیما گھروں میں ایسی کہ دیکھنا چاہتے ہیں جو ان کی اپنی زندگی کے قریب تر ہوں اور دل کو چھو لیں۔
شاہد کپور کے اس بیان کو شوبز کے حلقوں میں انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ سینئر فنکاروں اور ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی بالی ووڈ کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی اور صرف حقیقی صلاحیتوں کے حامل فنکار ہی طویل عرصے تک انڈسٹری میں کامیاب رہ سکیں گے۔