موبلنک بینک

موبلنک بینک وزیراعظم اپنا گھر پروگرام میں ٹاپ فائیو میں شامل

اسلام آباد: موبلنک بینک نے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق اپنا گھر پروگرام کے تحت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ہاؤسنگ فنانس کی مد میں چھ ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم تقسیم کر دی ہے ۔ اس نمایاں کامیابی کے بعد بینک نے ملک کے سرفہرست پانچ بہترین مالیاتی اداروں میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے ۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق موبلنک بینک اس قومی نوعیت کے اہم پروگرام میں فنانسنگ فراہم کرنے والا واحد مائیکرو فنانس ادارہ ہے جس نے نچلے اور کم آمدنی والے طبقات کے لیے گھر کی ملکیت کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

ملک بھر میں کم آمدنی والے پس ماندہ طبقات کو آسان اقساط پر قرضے کی فراہمی کے ذریعے اپنے ذاتی گھر کا مالک بنانا اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہے ۔ اس حوالے سے موبلنک بینک کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے کیونکہ بینک نے ملک کے طول و عرض میں مستحق افراد تک رسائی حاصل کی ہے اور شفاف انداز میں قرضوں کی ترسیل کا عمل مکمل کیا ہے ۔ بینک کی اس پیشہ ورانہ حکمت عملی کی بدولت ہزاروں ایسے خاندان جو مالی مشکلات کے باعث اپنے سر پر چھت کی سہولت سے محروم تھے ، اب اپنے ذاتی گھر کے مالک بننے کے قابل ہو گئے ہیں ۔

بینک کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ سنگ میل پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے سفر کی عکاسی کرتا ہے ۔ موبلنک بینک ہمیشہ سے اپنے صارفین کو جدید ، آسان اور عوام دوست ڈیجیٹل اور روایتی مالیاتی خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش رہا ہے ۔ ہاؤسنگ فنانس کے اس منصوبے میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نجی و سرکاری ادارے مل کر کام کریں تو عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ۔

مستقبل کی حکمت عملی کے تحت موبلنک بینک اپنے اس نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ملک کے کونے کونے میں بسنے والے مستحق اور نادار افراد اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں ۔ بینک کی انتظامیہ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے اور عام شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ اس شاندار کامیابی پر مالیاتی اور کاروباری حلقوں کی جانب سے بھی موبلنک بینک کی مینجمنٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔