114

بھارت نے دنیا میں سب سے بڑی دفتری عمارت تیار کرلی ہے

دنیا کی سب سے بڑی عمارت کا اعزاز یوں تو پینٹاگون کو حاصل ہے جہاں ہزاروں کا عملہ موجود ہے، تاہم اب بھارتی حکومت نے دنیا کی سب سے بڑی دفتری عمارت تعمیر کرنے کا دعویٰ کیا ہے اسی سال نومبر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مذکورہ عمارت کا باضابطہ افتتاح کریں گے، مودی کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا اور سورت شہر میں تعمیر کردہ عمارت کو بھارتی معیشت کے لیے اہم قرار دیا تھا ریاست گجرات کا سورت وہ شہر ہے جہاں سب سے زیادہ اصلی اور مصنوعی ہیرے تراشے اور تیار کیے جاتے ہیں جبکہ اسے دنیا کا ’جواہر دارالخلافہ‘ بھی کہا جاتا ہے غیرملکی میڈیا کے مطابق 35 ایکڑ رقبے پر بنائی گئی عمارت کو ’سورت ڈائمنڈ بورس‘ کا عنوان دیا گیا، مختلف بلاکس کو ایک ریڑھ کی ہڈی نما عمارتی لائن کے طور پر تعمیر کیا گیا ہے جبکہ اس کی 15 منزلیں ہیں یہاں بیک وقت 67 ہزار ملازمین کام کر سکیں گے، یہاں ہیرے تراشنے والے، ان کا زیور بنانے والے اور انہیں فروخت کرنے والے تاجروں کو جگہ دی جائے گی سیمینار ہالز، کانفرنس رومز، ہوٹل، سینما ہالز، جم، کلبس اور دیگر تفریحی پوائنٹس بھی ’سورت ڈائمنڈ بورس‘ کا حصہ ہیں جب کہ 2 لاکھ اسکوائر فٹ پر مبنی پارکنگ بھی بنائی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں