لاہور: ٹرک سے 8 ہزار 615 کلو مردہ مرغیاں برآمد

 شیخوپورہ میں ٹرک سے 8 ہزار 615 کلو مردہ مرغیاں پکڑی گئیں ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ روڈ پر فوڈ اتھارٹی نے چیکنگ کے دوران بڑی تعداد میں مردہ مرغی برآمد کی ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا بتانا ہے کہ شیخوپورہ روڈ پر چیکنگ کے دوران ٹرک سے 8 ہزار 615 کلو مردہ مرغیاں برآمد کرنے کے بعد ٹیموں نے تمام مردہ مرغیاں تلف کر دیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر آصف نامی ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل پشاور میں شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا تھا، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے چرگانو چوک میں عوامی شکایت پر مختلف گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے جہاں سے بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں تھی