کوئٹہ: افغانستان سے کراچی اسمگل کی جانے والی چرس پکڑی گئی،

کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس نے افغانستان سے کراچی اسمگل کی جانے والی چرس پکڑلی، 2 کارروائیوں میں 1565 کلو منشیات برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا میڈیا کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اےاین ایف 2 کارروائیوں میں ملزمان سے 1565 کلو منشیات برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے
کوئٹہ کے علاقے یارو کے قریب کپاس کے کنٹینر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی، 1550 کلوگرام چرس کنٹینر میں موجود کپاس کی گانٹھوں میں چھپائی گئی تھی حکام نے بتایا کہ ملزمان برآمد شدہ چرس افغانستان سے براستہ چمن کراچی اسمگل کر رہے تھے، دوران کارروائی چمن کے رہائشی 2 ملزمان موقع سے گرفتار ہوئے اےاین ایف کے مطابق خیبر کے علاقے جروبی زخا خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 15 کلو چرس برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے