87

بھارت : کی ایک اور اداکارہ نے ڈرامہ چھوڑ دیا

ممبئی : بھارت کے مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’ریتہ رپورٹ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ پریا آہوجا نے شو چھوڑ دیا بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پریا آہوجا گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ایک بھی قسط میں نظر نہیں آئیں اور اب اچانک ڈرامہ چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کر کے مداحوں کو مایوس کر دیا پریا آہوجا نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران مجھے ایک بھی قسط میں شامل نہیں کیا گیا، اس عرصے کے دوران ڈرامہ بنانے والوں نے ایک بار بھی نہیں بتایا کہ میں ڈرامے کا حصہ ہوں بھی یا نہیں ’ریتہ رپورٹر‘ نے کہا کہ میں نے پرڈیوسر اسیت مودی سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا، پھر اس کے بعد میں نے باضابطہ طور پر ڈرامے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ’میرے ڈرامہ چھوڑنے کے اعلان پر بھی کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ شاہد وہ یہی چاہ رہے تھے کہ میں خود اس سے علیحدگی اختیار کروں۔ مجھے معلوم ہے کہ اب میری جگہ کسی نئی اداکارہ کو دو دن کے اندر رکھ لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مجھے اس لیے نکالا گیا کیونکہ میں ڈرامے کے سابق پروڈیوسر مالو کی اہلیہ ہوں، لیکن میں کسی کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے ڈرامے میں نہیں آئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں