آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے بعد امریکہ کے ایران پر جوابی حملے، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوج کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کے گرائے جانے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی فوج نے واقعے کے جواب میں ایران کے خلاف محدود فضائی حملے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق یہ کارروائی امریکی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کے ردعمل میں کی جا رہی ہے، جبکہ حملوں میں ایران کے مخصوص فوجی اہداف، فضائی دفاعی نظام اور ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گشت کے دوران تباہ ہوا، تاہم اس میں سوار دونوں اہلکار محفوظ رہے اور انہیں ریسکیو کر لیا گیا۔ امریکی صدر Donald Trump نے ایران کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس حملے کا جواب دے گا۔ایران کی جانب سے امریکی حملوں پر ردعمل اور جوابی کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ہے، جس کے باعث خطے میں مزید کشیدگی اور ممکنہ تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔