پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 97 ہزار ارب روپے سے تجاوز، عوام مہنگائی سے پریشان

پاکستان پر قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے، تاہم اس کے اثرات اور ریلیف عوام تک نہیں پہنچ پا رہے۔ مالیاتی بدانتظامی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور پرانے قرضوں کی ادائیگی کے لیے نئے قرضے لینے کی پالیسی نے ملکی معیشت کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔اے آر وائی نیوز لاہور کی ایک خصوصی ویڈیو رپورٹ میں شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت مجموعی طور پر 97 ہزار 37 ارب روپے کے قرض تلے دبا ہوا ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ قرض 89 ہزار 774 ارب روپے تھا۔ اس طرح صرف ایک سال کے دوران قومی قرضے میں 7 ہزار 553 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔