وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے لیے رہائشی منصوبوں کی تجویز

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق منصوبے کے لیے 30 کروڑ روپے رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ اسلام آباد میں ججوں کے لیے سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 66 کروڑ 27 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔دستاویزات میاس مقصد کے لیے اراضی کے حصول اور باؤنڈری وال کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ چیف جسٹس اور ججوں کی رہائش گاہوں کے منصوبے کی مجموعی لاگت ایک ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
علاوہ ازیں منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی (امکانی جائزے) کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔