اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا داعی قرار دے دیا

اسلام آباد (4 جون 2026): وزیر اعظم Shehbaz Sharif نے کہا ہے کہ امریکی صدر Donald Trump کو ہمیشہ امن کے داعی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
امریکی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھارت کی جانب سے پاکستان پر جارحیت مسلط کیے جانے کے بعد ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جلد پائیدار اور مستقل امن قائم ہوگا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر فیلڈ مارشل Asim Munir کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔شہباز شریف نے امریکہ کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی صدر، ان کی انتظامیہ اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات آٹھ دہائیوں پر محیط ہیں اور دونوں ممالک انسداد دہشت گردی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم کے مطابق پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کے عمل میں بھی اہم کردار ادا کیا، جبکہ انہوں نے دونوں ممالک کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں 80 سے زائد بڑی امریکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔