وفاقی حکومت آئندہ ہفتے مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، تاہم ملک کی معیشت اس وقت کئی چیلنجز سے دوچار ہے اور بجٹ میں معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور عوامی خوشحالی کے امکانات محدود دکھائی دے رہے ہیں۔Kamran Khan نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام “آن مائی راڈار” میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ International Monetary Fund کے پروگرام کے تحت تیار کیے جانے والے بجٹ میں حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت مستحکم رہے اور ملک دوبارہ کسی مالی بحران کا شکار نہ ہو۔ دوسری جانب زمینی حقائق یہ ہیں کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور کاروباری مشکلات سے پریشان ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت کو مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ معیشت میں بہتری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہو سکے۔