ملک بھر میں آندھی، موسلادھار بارش اور ژالہ باری، 4 افراد جاں بحق، 19 زخمی

اسلام آباد: سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں تیز آندھی، موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئے، جبکہ مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔کندھ کوٹ کے نواحی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ روجھان میں طوفانی آندھی کے باعث سولر پلیٹیں اڑنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔صادق آباد میں شدید آندھی اور موسلادھار بارش سے درخت، سائن بورڈز، دیواریں اور بجلی کے کھمبے گر گئے، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔سکھر، جیکب آباد، ٹھل، گڑھی خیرو، شہدادکوٹ، میہڑ، نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی سمیت کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ قبو سعید خان میں انڈے کے سائز کے اولے بھی گرے۔نوشہروفیروز میں شدید آندھی کے دوران ایک خاتون جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔ پڈعیدن گرڈ اسٹیشن کی دیوار گرنے سے خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں موسلادھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کے لواحقین نے تتہ پانی اسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر احتجاج بھی کیا۔سکھر میں طوفانی بارش کے باعث مواصلاتی اور بجلی کا نظام شداسلام آباد: سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں تیز آندھی، موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئے، جبکہ مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔
کندھ کوٹ کے نواحی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ روجھان میں طوفانی آندھی کے باعث سولر پلیٹیں اڑنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔صادق آباد میں شدید آندھی اور موسلادھار بارش سے درخت، سائن بورڈز، دیواریں اور بجلی کے کھمبے گر گئے، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔سکھر، جیکب آباد، ٹھل، گڑھی خیرو، شہدادکوٹ، میہڑ، نصیر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی سمیت کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ قبو سعید خان میں انڈے کے سائز کے اولے بھی گرے۔
نوشہروفیروز میں شدید آندھی کے دوران ایک خاتون جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔ پڈعیدن گرڈ اسٹیشن کی دیوار گرنے سے خاتون کی موت واقع ہوئی جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں موسلادھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کے لواحقین نے تتہ پانی اسپتال میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر احتجاج بھی کیا۔سکھر میں طوفانی بارش کے باعث مواصلاتی اور بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔ سیپکو ریجن کے 46 گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے جبکہ متعدد ٹرانسمیشن لائنیں اور بجلی کے پولز بھی نقصان کا شکار ہوئے۔ ترجمان سیپکو کے مطابق بجلی بحالی کے لیے امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ادھر راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، وزیر آباد، پشاور، ایبٹ آباد، گلیات، نتھیا گلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی، میرپور، منگلا اور اسلام گڑھ میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ کراچی میں تاحال گرمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ید متاثر ہوا۔ سیپکو ریجن کے 46 گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے جبکہ متعدد ٹرانسمیشن لائنیں اور بجلی کے پولز بھی نقصان کا شکار ہوئے۔ ترجمان سیپکو کے مطابق بجلی بحالی کے لیے امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ادھر راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، وزیر آباد، پشاور، ایبٹ آباد، گلیات، نتھیا گلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی، میرپور، منگلا اور اسلام گڑھ میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ کراچی میں تاحال گرمی کا سلسلہ برقرار ہے۔