بچے کی پیدائش پر نادرا کا نیا ایس ایم ایس سسٹم فعال، والدین کو فوری برتھ نوٹیفکیشن موصول ہوگا

NADRA نے بچوں کی پیدائش کے فوری اندراج اور قانونی شناخت کے عمل کو مزید تیز اور آسان بنانے کے لیے “برتھ نوٹیفکیشن ٹول” متعارف کرا دیا ہے۔
نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک میں بچوں کی قانونی شناخت کا عمل پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے، جبکہ پاکستان میں ماضی میں یہ مرحلہ تاخیر سے مکمل ہوتا ت
انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے نادرا نے سرکاری اور نجی اسپتالوں کے تعاون سے جدید برتھ نوٹیفکیشن سسٹم متعارف کروایا ہے۔ اس نظام کے تحت جیسے ہی کسی اسپتال یا طبی مرکز میں بچے کی پیدائش ہوگی، والدین کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر فوری طور پر ایک ایس ایم ایس موصول ہوگترجمان کے مطابق یہ نوٹیفکیشن بعد ازاں یونین کونسل میں پیدائش کے اندراج کے عمل کو آسان بنانے میں مدد دے گا، جس سے بچوں کی بروقت رجسٹریشن اور قانونی شناخت کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے