حکومت کا توانائی شعبے میں بڑا اصلاحاتی اقدام، ڈسکوز کی نجکاری کا عمل شروع

اسلام آباد: حکومت نے توانائی کے شعبے میں اہم اصلاحات متعارف کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔وزیرِ مملکت برائے نجکاری محمد علی ن’آن مائی ریڈار‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت صرف ترقی کے نہیں بلکہ ریاستی نظام کی بقا کے چیلنج سے بھی دوچار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت مالی استحکام، آئی ایم ایف اہداف اور مالیاتی نظم و ضبط کے حصول کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب سرکاری اداروں کے مسلسل بڑھتے خسارے اور توانائی کے شعبے کا گردشی قرض معیشت پر بھاری بوجھ بن چکا ہے۔محمد علی نے بتایا کہ حکومت گزشتہ چھ ماہ سے ڈسکوز کی مالی تنظیمِ نو پر کام کر رہی ہے تاکہ ممکنہ سرمایہ کاروں کو صاف اور مستحکم مالی صورتحال کے ساتھ کمپنیاں فراہم کی جا سکیں۔ ان کے مطابق نجکاری کے عمل کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام میں بہتری، نقصانات میں کمی اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اصلاحات سے توانائی کے شعبے کی کارکردگی بہتر ہوگی اور قومی معیشت کو درپیش مالی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔