کلفٹن میں شہری سے لوٹ مار کرنے والے تین ملزمان گرفتار، چھینا گیا موبائل برآمد

Karachi کے علاقے کلفٹن میں Bilawal House کے عقب میں ایک شہری کو لوٹ کر فرار ہونے والے تین ملزمان کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔پولیس مددگار ون فائیو کے مطابق ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں شہری نے اطلاع دی کہ اس سے ڈکیتی کی جا رہی ہے۔ متاثرہ شہری نے وقوعہ کی جگہ بلاول ہاؤس کے عقب میں ایک گلی بتائی اور بتایا کہ ملزمان اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔اطلاع ملتے ہی مددگار ون فائیو کی ٹیم موقع پر پہنچی، متاثرہ شہری سے ملاقات کی اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ بعد ازاں شہری کی نشاندہی اور موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان، متاثرہ شہری اور برآمد شدہ سامان کو Boat Basin Police Station منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔