International Monetary Fund کے ساتھ جاری بجٹ مذاکرات کے دوران حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اسے 18 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے کی تجویز قبول نہیں کی۔ تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، جبکہ انکم ٹیکس کی شرح میں ممکنہ کمی پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق مالی سال 2026-27 کے لیے وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم تقریباً 18 ہزار ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 15 ہزار 264 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 1727 ارب روپے وصول کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی ہے، جو آئندہ مالی سال کی آمدنی کا ایک اہم حصہ ہوگا۔