مردان (ویب ڈیسک): مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق عید کی تین روزہ تعطیلات کے دوران اسپتال میں 55 بچوں کی پیدائش ہوئی۔
اس کے علاوہ چھٹیوں کے دوران مختلف بیماریوں میں مبتلا 12 ہزار سے زائد افراد کو طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔
اسپتال ترجمان کی رپورٹ کے مطابق عید کے دوران سب سے زیادہ 543 مریض ڈائریا اور اسہال کے باعث اسپتال لائے گئے، جبکہ اسی دوران کتے کے کاٹنے کے 373 واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران ٹریفک حادثات میں 479 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہنگامی بنیادوں پر علاج فراہم کیا گیا۔