اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جسے 5 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ کے بعد تمام صوبے بھی اپنے اپنے بجٹ پیش کریں گے۔
پنجاب بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بھی نئے مالی سال کا بجٹ تیار کر لیا ہے، جو جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے۔
اہم نکات:
پنجاب بجٹ کا مجموعی حجم تقریباً 6 ہزار ارب روپے ہونے کا امکان
بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کی تجویز
ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ افراد کی پنشن میں وفاق کے مطابق اضافہ
ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1600 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
تعلیم، صحت، سڑکوں، صفائی، زراعت اور امن و امان کو ترجیح
کسانوں، طلبہ اور مزدوروں کے لیے سبسڈی جاری رکھنے کی تجویز
ٹیکس نیٹ بڑھانے اور سروسز ٹیکس میں جزوی ردوبدل کی تجویز
ذرائع کے مطابق پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت ساڑھے 4 ٹریلین روپے سے زائد رقم ملنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق نئے بجٹ میں ترقیاتی کاموں اور عوامی ریلیف کے منصوبوں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔