اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک بھر کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے، جہاں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسری بار کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی ہفتہ وار قیمتوں کا تعین آج کیا جائے گا اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کی توقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جس سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچانے کی تجویز زیر غور ہے۔
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ شہباز شریف کریں گے، جبکہ نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔