Karachi کے علاقے نیو کراچی میں Sindh Rangers اور ایس آئی یو پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب بھتہ خور زاہد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں بھتہ خوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے ایک خاتون کو بھی اپنے گروہ میں شامل کیے ہوئے تھے، جو برقع پہن کر تاجروں اور بیکری مالکان تک بھتے کی پرچیاں پہنچاتی تھی تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ترجمان کے مطابق نیو کراچی کے متعدد تاجروں کو حالیہ دنوں میں بھتے کی پرچیاں دی گئی تھیں، جن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آ چکی ہیں۔رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایس آئی یو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے