Lahore سے موصول اطلاعات کے مطابق وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ملنے والی عام سبسڈی ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق International Monetary Fund کی سخت شرائط کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب صرف غریب اور انتہائی مستحق طبقے کو ہی ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی، جبکہ اس حوالے سے واضح پالیسی یکم جولائی کے بعد سامنے لائی جائے گی۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2027 کے بعد بجلی، گیس اور آٹے پر سبسڈی صرف ان افراد کو ملے گی جن کی ماہانہ آمدن 20 سے 30 ہزار روپے کے درمیان ہوگی۔نئے نظام کے تحت صارفین کا ڈیٹا National Database and Registration Authority سے منسلک کیا جائے گا جبکہ ہر صارف کے لیے کیو آر کوڈ لازمی قرار دیا ائے گا، جس کے ذریعے ان کی مالی حیثیت کی جانچ کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سخت اسکریننگ کے بعد صرف وہی افراد 200 یونٹس والی رعایتی کیٹیگری میں شامل ہو سکیں گے جو Benazir Income Support Programme میں رجسٹرڈ ہوں گے یا اس کے معیار پر پورا اتریں گے۔