Lahore کے Nishtar Hospital کے آپریشن تھیٹر میں ایڈز کے مریض کی سرجری کے دوران سنگین غفلت اور بدانتظامی سامنے آنے پر محکمہ صحت پنجاب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 7 ڈاکٹرز اور ایک چارج نرس کو معطل کر دیا ہے۔صوبائی وزیر صحت Khawaja Salman Rafique کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈاکٹر فاریہ احمد، ڈاکٹر ردا زہرہ، ڈاکٹر شہباز انور اور ڈاکٹر محمد علی جان شامل ہیں، جبکہ بدانتظامی پر ڈاکٹر محمد نعیم اختر کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔مزید برآں شدید غفلت برتنے پر 3 ڈاکٹرز، ڈاکٹر ثانیہ سعید، ڈاکٹر ارسا عارف اور ڈاکٹر محمد نعیم اختر کی اسپیشلائزڈ ٹریننگز پیڈا ایکٹ کے تحت فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔محکمہ صحت نے تمام معطل ملازمین کو فوری طور پر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کے علاج اور طبی پروٹوکولز میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات جاری ہیں۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔