وفاقی حکومت نے Islamabad میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے نافذ کی گئی ہیں۔حکومت کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 62 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 54 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ جیٹ فیول بھی 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 332 روپے 32 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔دوسری جانب حکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں، خصوصاً غریب طبقے، کی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔