شہباز شریف کل چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ خصوصی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری، سی پیک کے دوسرے مرحلے اور تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کُن نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان اور چین کو “سدابہار اسٹریٹیجک شراکت دار” قرار دیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم بیجنگ اور ہینگجو کا دورہ کریں گے اور شی جن پنگ اور لی چیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، جن میں علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون پر بات چیت ہوگیوزیراعظم مشہور چینی کمپنی Alibaba کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ایک بڑی بزنس کانفرنس میں پاکستان کی 80 سے زائد کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق کئی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔