کوکین کوئین انمول عرف پنکی آج عدالت میں پیش، سیکیورٹی سخت

انمول عرف پنکی کو مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے آج جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ملزمہ کی پیشی کے پیش نظر سینٹرل جیل کراچی کے باہر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ، سپلائی اور قتل سمیت سنگین مقدمات درج ہیں، جبکہ مختلف تھانوں میں اس کے خلاف 13 سے زائد مقدمات زیرِ تفتیش ہیں۔کراچی پولیس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ملزمہ کو سٹی کورٹ کے بجائے سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، اسی لیے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔