ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق سخت اور دھمکی آمیز بیان کے بعد یورپ اور ایشیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ممالک کو خدشہ تھا کہ امریکا کہیں ایران کے خلاف جوہری حملے پر غور نہ کر رہا ہو۔
رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ “اگر معاہدہ نہ ہوا تو آج رات ایک پوری تہذیب مر جائے گی”، جس کے بعد واشنگٹن میں موجود یورپی سفارت کار فوری طور پر متحرک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اس بیان پر مشترکہ ردعمل تیار کیا تھا، تاہم بعد میں اسے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔یورپی حکام کو خدشہ تھا کہ کھلی تنقید امریکی صدر کو مزید سخت اقدامات پر اکسا سکتی ہے۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا، جس کے بعد خطے میں وقتی طور پر کشیدگی میں کمی دیکھی گئی۔