پاکستان کسٹمز کی بڑی کارروائیاں، 3 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد اسمگل شدہ سامان ضبط

پاکستان کسٹمز نے مئی 2026 کے پہلے دو ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چیف کلکٹر باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر مختلف شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ گڈانی میں سب سے بڑی کارروائی کے دوران 85 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا جبکہ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش بھی ناکام بنائی گئی۔سرگودھا، کوئٹہ، ملتان، کراچی، پشاور، اسلام آباد، لاہور اور حیدرآباد میں بھی کروڑوں روپے مالیت کا غیر قانونی سامان ضبط کیا گیا، جن میں سگریٹ، پیاز، ڈیزل اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے گا۔