جماعت اسلامی کا آج ملک گیر احتجاج، پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلیں گے

حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی اور بھاری ٹیکسز کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمازِ جمعہ کے بعد چھوٹے بڑے شہروں میں عوام احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیٹرول پر 117 روپے لیوی اور 50 روپے ٹیکس لگا کر عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ پر غریب عوام سے قربانیاں لے رہی ہے جبکہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں کم نہیں کر رہے۔حافظ نعیم الرحمان نے تاجروں، کسانوں، صنعت کاروں، ٹرانسپورٹرز اور نوجوانوں سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج کا احتجاج حکومت مخالف تحریک کا آغاز ہے، جبکہ عید کے بعد فیصلہ کن تحریک چلائی جائے گی۔