مکہ مکرمہ: المشاعر المقدسہ میٹرو منصوبہ فعال، حجاج کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کی تیاریاں مکمل

مکہ مکرمہ میں سعودی ریلوے کمپنی سعودی ریلوے کمپنی (سار) نے المشاعر المقدسہ میٹرو منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جو حج سیزن کے دوران عازمین حج کو محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات فراہم کرے گا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس منصوبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرانسپورٹ کا پورا نظام حجاج کرام کی خدمت کے لیے مکمل طور پر تیار اور متحرک ہے۔رپورٹس کے مطابق سعودی ریلوے نے سکیورٹی اداروں اور متعلقہ ایجنسیوں کے تعاون سے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ حج سیزن کے دوران بہتر کارکردگی یقینی بنانے کے لیے تین فرضی مشقیں بھی کی گئیں، جن میں شدید رش کے حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹرینوں، کنٹرول سسٹم اور اسٹیشنز کا جائزہ لیا گیا۔
حکام کے مطابق المشاعر المقدسہ میٹرو منصوبہ پانچ مختلف آپریشنل مراحل کے تحت کام کرے گا، جن کا مقصد حجاج کرام کی مقدس مقامات کے درمیان نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔میٹرو نیٹ ورک کے نو اسٹیشنز میدان عرفات، مزدلفہ اور منیٰ سمیت مختلف مشاعر مقدسہ میں قائم کیے گئے ہیں تاکہ عازمین حج کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔