امریکا کی ایران کو 25 ارب ڈالر کے اثاثے واپس کرنے اور یورینیم افزودگی کی پیش کش

امریکا نے ایران کو 25 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے واپس کرنے اور 3.67 فیصد یورینیم افزودگی کی اجازت دینے کی پیش کش کر دی ہے۔ایرانی سیاسی مبصر علی گولہاکی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی نئی تجویز میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی، محدود مدت کے لیے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت اور کم سطح کی یورینیم افزودگی شامل ہے۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں علی گولہاکی کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ کے خاتمے، آبنائے ہرمز کی بحالی، پابندیوں میں نرمی اور جوہری اقدامات سمیت تمام معاملات پر بیک وقت معاہدہ چاہتا ہے۔دوسری جانب ایران کا مؤقف ہے کہ ان اقدامات پر پہلے تیس دن کے اندر عمل درآمد اور اس کی تصدیق کی جائے، جس کے بعد ہی جوہری مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا۔