بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان پر مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا خطرہ

سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہوگئی ہے، جہاں بنگلہ دیش کے دیے گئے 437 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی دو وکٹیں جلد گر چکی ہیں۔ عبداللہ فضل اور اذان اویس جلد پویلین لوٹ گئے، جبکہ کپتان شان مسعود اور بابر اعظم کریز پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں 278 اور دوسری اننگ میں 390 رنز بنا کر پاکستان کو 438 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ پاکستان پہلی اننگ میں صرف 232 رنز پر ڈھیر ہوگیا تھا۔ اگر قومی ٹیم یہ ہدف حاصل نہ کر سکی تو بنگلہ دیش نہ صرف سیریز جیت لے گا بلکہ پاکستان کو مسلسل دوسری ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کا تاریخی اعزاز بھی حاصل کرے گا۔