سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکیہ اور تیونس میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی

سعودی عرب میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ مملکت میں یکم ذوالحجہ 18 مئی کو ہوگی جبکہ وقوفِ عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ انڈونیشیا کی وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔اس کے علاوہ تیونس اور ترکیہ نے بھی ذوالحجہ کے آغاز اور عیدالاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ممالک میں 18 مئی کو یکم ذوالحجہ جبکہ 27 مئی کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔تیونس ذوالحجہ کے چاند کی تصدیق کرنے والا پہلا ملک بن گیا، جبکہ ترکیہ میں روایتی رویتِ ہلال کے بجائے فلکیاتی حساب کتاب پر مبنی اسلامی کیلنڈر کے مطابق تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔