گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ق) نے 11 حلقوں سے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق جی بی اے 1 گلگت سے دل فراز خان، جی بی اے 2 سے عاصم خان، اور جی بی اے 3 سے محمد شریف کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح جی بی اے 5 نگر سے عابد حسین اور جی بی اے 6 ہنزہ سے خاتون امیدوار خوشنور دیدار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
مزید برآں جی بی اے 8 اسکردو سے محمد سکندر، جی بی اے 12 شگر سے مہدی خان، جی بی اے 14 استور سے غضنفر اکرم اور جی بی اے 15 دیامر سے نورالحق ق لیگ کے امیدوار ہوں گے۔
جی بی اے 19 غذر ون سے شیر عالم، جی بی اے 20 غذر ٹو سے بختاور شاہ، جی بی اے 21 غذر تھری سے تاجور حسین جبکہ جی بی اے 24 گانچھے سے شیخ الطاف کو نامزد کیا گیا ہے۔
پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین چوہدری سالک حسین کی منظوری کے بعد ٹکٹ جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) گلگت بلتستان میں عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔