وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 روپے کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کم ہوکر 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈیزل 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا تھا۔ تاہم اب حکومت نے دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔