آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تیاریاں، احسن اقبال

اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے آئندہ بجٹ کے اہم خدوخال سے متعلق تفصیلات بیان کردی ہیں۔ایک خصوصی انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجاویز پر غور کررہی ہے تاکہ عوام، خصوصاً تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ موجودہ ٹیکس نظام کے باعث تنخواہ دار طبقے پر مالی دباؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اسی لیے حکومت ممکنہ حد تک ٹیکسوں میں کمی کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کررہی ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ بجٹ میں ایسے اقدامات شامل کیے جائیں جن سے متوسط اور تنخواہ دار طبقے کو مالی سہولت مل سکے اور معاشی دباؤ میں کمی آئے۔