جیکب آباد اور راولپنڈی میں منشیات کے خلاف کارروائیاں، 65 کلو چرس برآمد

Jacobabad میں سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سے 55 کلو چرس برآمد کر کے گاڑی کو تحویل میں لے لیا، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ولیس حکام کے مطابق سی آئی اے ٹیم نے مشتبہ ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی تو خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، جبکہ پولیس نے منشیات اور ٹرک کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ایس ایس پی جیکب آباد Captain Retired Faizan Ali نے کامیاب کارروائی پر سی آئی اے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔دوسری جانب Rawalpindi کے تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر کے 10 کلو چرس برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق خاتون کو مصریال گاؤں حبیب کالونی سے گرفتار کیا گیا، جبکہ اس کا شوہر موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔