Qazi Ahmad کی مویشی منڈی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں بیل کی ٹکر لگنے سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس اور اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت سرفراز کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد بچے کی لاش فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال قاضی احمد منتقل کر دی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل Attock میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر لگائی گئی مویشی منڈی میں بھی ایک قربانی کے بیل نے 15 سالہ لڑکے کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا تھا۔