Abbas Araghchi کا انتباہ: اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی جرم ہے

ایران کے وزیر خارجہ Abbas Araghchi نے اسرائیل اور اس کے سہولت کاروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی جرم ہے۔عباس عراقچی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ عظیم ایرانی قوم سے دشمنی ایک احمقانہ جوا ہے اور جو عناصر اسرائیل کے ساتھ مل کر تفرقہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان سے حساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم Benjamin Netanyahu نے اب کھل کر وہ بات ظاہر کر دی ہے جس کے بارے میں ایرانی سیکیورٹی ادارے پہلے ہی خبردار کر چکے تھے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مبینہ دورۂ یو اے ای یا اسرائیلی فوجی وفد کی آمد سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔