Hina Rabbani Khar نے حکومت کی ٹیکس پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی کیلئے اختیار کیے جانے والے ہتھکنڈے بھتہ خوری کے زمرے میں آتے ہیں۔ARY News کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس Syed Naveed Qamar کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں فنانشل انسٹیٹیوشنز ترمیمی بل 2026 پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران سید نوید قمر نے کہا کہ قانون میں بینکاروں کیلئے رعایت اور تحفظ رکھا گیا ہے، مگر قرض لینے والوں کیلئے ایسی کوئی سہولت موجود نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یا تو دونوں فریقین کو رعایت دی جائے یا پھر اس شق کو ختم کیا جائے۔کمیٹی اجلاس میں جاوید حنیف نے سرکاری افسران کو “اچھی نیت” پر فیصلوں میں رعایت دینے کی بات کی، جس پر چیئرمین کمیٹی نے تبصرہ کیا کہ چاہے افسر جان بوجھ کر غلط فیصلہ ہی کیوں نہ کرے۔اس موقع پر حنا ربانی کھر نے کہا کہ ملک میں International Monetary Fund کے دباؤ پر تیزی سے قوانین بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیکس نظام اور بڑھتے ہوئے ٹیکسوں نے کاروبار کرنا انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔