اسلام آباد میں International Monetary Fund اور پاکستان کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور نئے قرض پروگرام کیلئے باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف Eva Petrova کی قیادت میں وفد وزارتِ خزانہ پہنچا، جہاں ابتدائی تعارفی سیشن کے بعد باضابطہ بات چیت شروع کی گئی۔وزیرِ خزانہ Muhammad Aurangzeb نے اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی۔ اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک Jameel Ahmad، چیئرمین ایف بی آر، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ٹیکس اہداف، سرکاری اخراجات، توانائی شعبے کی اصلاحات، سبسڈیز اور نئے مالیاتی اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی، جبکہ آئندہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف تجاویز کی روشنی میں تیار کیا جائے گا۔